ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر میں ایم اے اُردو (MA in Urdu) اور ایم اے ایکنامکس (MA in Economics)کے داخلے  شروع : طلبا وطالبات توجہ دیں

بھٹکل انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر میں ایم اے اُردو (MA in Urdu) اور ایم اے ایکنامکس (MA in Economics)کے داخلے  شروع : طلبا وطالبات توجہ دیں

Sat, 03 Dec 2022 19:01:06    S.O. News Service

بھٹکل:3؍ دسمبر(ایس اؤ نیوز)انجمن حامئی مسلمین بھٹکل نے بھٹکل و اطراف کے طلبا و طالبات کے لئے سنہرا موقع فراہم کرتےہوئے  انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر میں ایم اے اردو اور ایم اے  ایکنامکس کے کورسس کی شروعا ت کی  ہے۔ جس کے لئے داخلے جاری ہیں۔ طلبا و طالبات سے کالج پرنسپال نے  فوری طورپر کالج دفتر پہنچ کر فارم حاصل کرنےکی اپیل کی ہے۔

کالج پرنسپال کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ بھٹکل اور اطراف کے جو طلبا ڈگری میں یعنی بی اے میں optional  اردو اور  آپشنل  ایکنامکس کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے وہ طلبا و طالبات ایم اے اردو اور ایم اے ایکونومکس میں داخلہ لے سکتےہیں۔ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ بالخصوص  انجمن سے ڈگری حاصل کرنےو الے طلبا و طالبات کو خصوصی رعایت دی جائے گی ۔ اس کے علاوہ کئی اورسہولیات بھی فراہم کی جائیں گی ۔ کالج کے  کتب خانے میں  پوسٹ گریجویٹ طلبا کے لئےاردو ادب کا وافر ذخیرہ موجود ہے جس سے طلبہ  بہتر استفادہ کرسکتے ہیں۔

جن  طلبا نے  ڈگری میں بطور Optional اُردو اور  optional  ایکنامکس کے ساتھ ڈگری حاصل کی ہیں ان سےا پیل کی گئی ہے کہ  وہ جلد ازجلد انجمن ڈگری کالج دفتر پہنچ کر داخلہ فارم حاصل کریں اور داخلے کی کارروائی مکمل کریں ۔ اس سلسلے میں مزید جانکاری کےلئے کالج پرنسپال اور دفتر سے رابطہ کرسکتےہیں۔

کالج پرنسپال:پروفیسر مشتاق احمد شیخ                 9108848610 اور               سپرنٹنڈنٹ:قمر شیخ                    9980313476


Share: